بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 7دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فتنہ الخوارج کے 7دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے 2 گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا، دہشتگرد لوٹ مار، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












