اتوار، 16-اگست،2026
اتوار 1448/03/03هـ (16-08-2026م)

کراچی میں رات کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

16 اگست, 2026 12:47

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن بھر مطلع جزوی ابر آلود  اور موسم  مرطوب رہے گا، جبکہ رات کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔

 آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے، ہوا اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔