ملک کے مختلف علاقوں میں 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، موسلادھار بارش کا بھی امکان

Stormy rains and snowfall; Meteorological Department issues major forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 اگست کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں 16 سے 21 اگست تک بارش متوقع ہے۔ وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، کوٹلی اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 17 سے 21 اگست کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، مردان اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کرک، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور وزیرستان میں 20 اور 21 اگست کو بارش ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور بالائی پنجاب میں بھی 16 سے 21 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ بالائی پنجاب کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 20 اور 21 اگست کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان میں 18 سے 21 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں 17 سے 20 اگست کے دوران بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











