پی ایس 30 گمبٹ ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل بھاری اکثریت سے کامیاب

گمبٹ پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسفندیار کھرل 48 ہزار سے زائد ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔
گمبٹ کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 30 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ تمام 164 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسفندیار کھرل 48 ہزار 986 ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار سید تصور مہدی صرف ایک ہزار 299 ووٹ حاصل کر سکے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق اسفندیار کھرل نے اپنے مخالف امیدوار پر واضح اور تاریخی برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ یاد رہے کہ یہ نشست سابقہ ایم پی اے نعیم احمد کھرل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی سفارتی سطح پر بڑا اعزاز، پاکستان نے اقوام متحدہ کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھال لی
انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جشن کا سماں ہے، مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں اور کامیاب امیدوار کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا بڑا ہجوم جمع ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس 30 میں پی پی پی امیدوار کی کامیابی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اسفندیار کھرل اور ان کی فیملی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پارٹی کارکنوں، عہدیداروں اور عوام کی کامیابی ہے اور سندھ کے عوام کو اپنے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کی قیادت میں نظر آ رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











