جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف گورنر ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دوسرے روز میں داخل

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف گورنر ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث ارد گرد کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
کراچی میں پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا گورنر ہاؤس کے سامنے گزشتہ روز سے جاری ہے۔
جماعت اسلامی کراچی کی اعلیٰ قیادت اور بڑی تعداد میں کارکنان گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہیں، جبکہ دھرنے کے مقام پر کارکنوں اور شہریوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر بھی کارکنوں کے ساتھ دھرنے میں خود موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : میر رضا قتل کیس: مالی معاملات اور 50 لاکھ روپے کا قرض تفتیش کا اہم رخ بن گئے
دھرنے کے باعث ٹریفک کی صورتحال متاثر ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق فوارہ چوک اور ایوان صدر روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے تاحال بند رکھا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت ٹریفک کو فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ اور زینب مارکیٹ سے کھجور چوک کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کی اضافی نفری موقع پر تعینات کی گئی ہے تاکہ شہر میں گاڑیوں کی رواں دواں ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












