پیر، 17-اگست،2026
پیر 1448/03/04هـ (17-08-2026م)

جو مرضی کر لیں سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنے گا، سعید غنی

17 اگست, 2026 15:16

صوبائی وزیر سعید غنی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جو مرضی کر لیں سندھ کی تقسیم یا نیا صوبہ بنانا ممکن نہیں ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ صوبے کو تقسیم کرنے یا نیا صوبہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے سخت مؤقف اپنایا کہ چاہے جو مرضی کر لیں، سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنے گا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبے میں بڑی مشکلوں سے سیاسی اور لسانی نفرتوں کو کم کیا گیا تھا، لیکن کچھ عناصر انہیں دوبارہ بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزام لگانے سے پہلے اپنے طرز عمل پر غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام کا ذکر کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ جب ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کے تحت کراچی کو الگ نظام دیا گیا تھا تو پورا سندھ پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کر رہا تھا، جس کے بعد عوام اور اپنے ارکان اسمبلی کے دباؤ پر پارٹی نے وہ دہرا نظام واپس لیا۔

انہوں نے مصطفیٰ کمال کا نام لیتے ہوئے کہا کہ جب وہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ سکھر کے عوام صوبہ نہیں چاہتے تو پھر ایسی باتیں کر کے نفرتیں کیوں پھیلا رہے ہیں؟

سعید غنی نے مزید کہا کہ نیا صوبہ بنانا یا نہ بنانا صرف صوبائی اسمبلیوں کا کام ہے، یہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کام نہیں ہے، اور ایم کیو ایم اس معاملے پر بلاوجہ اچھل رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔