منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

نادرا میں شکایت درج کروانے کا آسان طریقہ، شہریوں کے لیے اہم ہدایت

18 اگست, 2026 08:54

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو دستاویزات سے متعلق شکایات درج کروانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ آگاہی پیغام میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر نادرا سینٹر یا زونل بورڈ میں مطلوبہ دستاویزات کے حوالے سے ابہام ہو یا عملے کی جانب سے دی گئی ہدایات سمجھ نہ آرہی ہوں تو خاموش رہنے کے بجائے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی جائے۔

شہری تحریری ہدایات طلب کرسکتے ہیں

نادرا کے مطابق پالیسی کے تحت شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سروس حاصل کرنے کے لیے درکار دستاویزات کے بارے میں واضح معلومات حاصل کریں۔

اگر کسی شہری کو یہ معلوم نہ ہو کہ شناختی دستاویز یا دیگر سروس کے لیے کون سے کاغذات جمع کروانا ضروری ہیں تو وہ متعلقہ افسر سے تحریری طور پر مطلوبہ دستاویزات اور ہدایات طلب کرسکتا ہے۔

ہدایات نہ ملنے پر کیا کریں؟

نادرا کے مطابق اگر متعلقہ افسر کی جانب سے مطلوبہ تحریری ہدایات فراہم نہ کی جائیں تو شہری نادرا کسٹمر سروسز کے ذریعے اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

شہری آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے nccms.nadra.gov.pk سے رجوع کرسکتے ہیں، جبکہ شکایت یا مسئلے سے متعلق رابطے کے لیے نادرا کی ای میل csd@nadra.gov.pk بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ دستاویزات سے متعلق کسی بھی ابہام کی صورت میں مکمل معلومات حاصل کریں اور اپنے مسئلے کے حل کے لیے دستیاب شکایتی نظام سے فائدہ اٹھائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔