منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

لیسکو نے پرانے بجلی میٹرز دوبارہ نصب کرنے کا عمل شروع کردیا

18 اگست, 2026 09:18

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے خراب، جلنے اور مختلف وجوہات کی بنا پر اتارے گئے بجلی کے میٹرز کی جگہ پرانے میٹرز دوبارہ نصب کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ کی بنیاد پر اتارے گئے سنگل اور تھری فیز میٹرز کی لیبارٹری رپورٹس حاصل کرلی گئی ہیں۔

لیبارٹری رپورٹس میں جن میٹرز کو درست قرار دیا گیا ہے، انہیں ڈیفیکٹو کوڈ والے میٹرز سے تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیسکو دفاتر میں پرانے میٹرز کی تنصیب شروع

ذرائع کے مطابق لیسکو کے متعلقہ دفاتر میں پرانے میٹرز کی دوبارہ تنصیب کا عمل شروع ہوچکا ہے، جبکہ خراب اور جلنے والے میٹرز کو تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لیسکو کی جانب سے یہ کارروائی دستیاب میٹرز اور لیبارٹری رپورٹس کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔

جلنے والا میٹر مفت تبدیل کرنا ضروری

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے قوانین کے تحت اگر کسی صارف کا بجلی کا میٹر جل جائے تو اسے اضافی رقم وصول کیے بغیر تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔

تاہم موجودہ صورتحال میں اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کی خریداری کے لیے بجٹ منظور نہ ہونے کے باعث فی الحال روایتی پرانے میٹرز ہی نصب کیے جارہے ہیں۔

نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ میٹرز کا بھی جائزہ

نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ کے تحت اتارے گئے میٹرز کی لیبارٹری رپورٹس کی بنیاد پر بھی آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جن میٹرز کو لیبارٹری ٹیسٹ میں درست قرار دیا گیا ہے اور جن میٹرز پر ڈیفیکٹو کوڈ موجود ہے، ان کے حوالے سے کارروائی متعلقہ رپورٹس کی روشنی میں کی جائے گی۔

لیسکو کے مختلف دفاتر میں میٹرز کی تبدیلی اور دوبارہ تنصیب کا عمل جاری ہے، جبکہ خراب اور جلنے والے میٹرز کی تبدیلی بھی مرحلہ وار کی جارہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔