بجلی مہنگی ہونے کا امکان، فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے اضافے کی درخواست

Electricity Bills Set to Increase
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے ایک اور مشکل سامنے آ گئی۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔ نیپرا اتھارٹی 27 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 12 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 14 ارب 50 کروڑ 10 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 9 روپے 61 پیسے فی یونٹ رہی۔ درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 47 روپے 38 پیسے فی یونٹ رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں پانی سے 39.81 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ فرنس آئل کا حصہ 1.42 فیصد رہا۔ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 50 روپے 7 پیسے فی یونٹ اور ڈیزل سے 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ رہی۔
جولائی میں مقامی گیس سے 6.54 فیصد اور مقامی کوئلے سے 10.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جوہری توانائی سے 10.10 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جس کی لاگت صرف 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی۔
اب نیپرا کی سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











