منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

عائزہ خان اور دانش تیمور میں علیحدگی کی خبریں، اداکارہ نے حقیقت بتا دی

18 اگست, 2026 11:00

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے شوہر اور اداکار دانش تیمور سے علیحدگی کی گردش کرتی افواہوں پر اپنا ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ اداکارہ نے دانش تیمور کے ساتھ موجود کئی تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا دیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب عائزہ خان نے دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کے فائنل کی سنیما پریمیئر تقریب میں شرکت نہیں کی۔

تاہم اب عائزہ خان نے ایک فین پیج پر کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا دانش تیمور سے علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔

عائزہ خان کے اس بیان کے بعد مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں تو پھر اداکارہ نے دانش تیمور کے ساتھ تصاویر کیوں ہٹائیں۔

عائزہ خان اور دانش تیمور کا شمار پاکستان شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور وہ طویل عرصے سے مداحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔