ساحر لودھی کے خلاف 40 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج

کراچی: معروف ٹی وی آرٹسٹ ساحر لودھی کے خلاف شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں 40 لاکھ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق بیوہ خاتون نغمہ وکیل نے ساحر لودھی کو سرمایہ کاری کی مد میں 40 لاکھ روپے دیے تھے۔
متن میں بتایا گیا ہے کہ ساحر لودھی کی جانب سے خاتون کو ابتدائی طور پر دو مرتبہ منافع بھی ادا کیا گیا، تاہم بعد ازاں مختلف تاریخوں کے چیک جاری کیے گئے۔
مدعیہ کے مطابق انہوں نے یہ چیک بینک میں جمع کرائے، تاہم تمام چیک کلیئر نہ ہوسکے اور بعض چیک باؤنس ہوگئے۔
مقدمے میں خاتون نے رقم کی واپسی سے متعلق قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ مقدمے میں عائد الزامات کی حتمی حیثیت کا تعین تفتیش اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











