بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے سے ماضی کے ظلم کا ازالہ نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو مقبول لیڈر قرار دیتے ہوئے عدلیہ سے مزید انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اس وقت قوم کے سب سے بڑے، مقبول ترین اور سب کے لیے قابل قبول رہنما ہیں۔
انہوں نے عدالتی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی بنیادی اور اصل ذمہ داری انصاف مہیا کرنا ہے، اس لیے انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ اگر عدلیہ میں صرف ایک جج بھی اپنے اصولوں اور آئین کی خاطر مضبوطی سے کھڑا ہو جائے تو اس کی دیکھا دیکھی تمام ججوں کو ایک بڑی طاقت اور حوصلہ ملے گا۔
انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کا عدالتی فیصلہ ماضی کے ظلم اور فسطائیت کا مکمل طور پر ازالہ کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، اس لیے ہم عدالتوں اور قانونی نظام سے یہ توقع اور امید رکھتے ہیں کہ وہ مزید اور حقیقی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









