بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بانی تحریک انصاف کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فیصلہ دے دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم پہلے ہی سامنے آ جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج جاری رکھنا ہے یا ختم کرنا ہے، یہ تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ ہے۔ اس معاملے میں پی ٹی آئی خود فیصلہ کرے گی کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ ان کی صحت کا باقاعدہ جائزہ لیا جاسکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









