بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹرڈ خواتین کیلئے بڑا اعلان

How to File a Complaint About Deduction in Benazir Income Support Program Stipends? Learn the Process
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام مستحقین کو ڈیجیٹل والٹس فراہم کیے جائیں گے، جنہیں بینک اکاؤنٹ کی طرح استعمال کیا جاسکے گا۔
زیڈ والٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت، سرکاری اور نجی شعبہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں راست نے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مزید آسان اور مؤثر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔
وزیر مملکت کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت استعمال کرنے والے تاجروں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ پر سبسڈی بھی فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی شرح 9 فیصد سے بڑھ کر 76 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ سیلف اکاؤنٹنگ اداروں میں یہ شرح 5 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک کروڑ سے زائد مستحقین کو ادائیگیاں ڈیجیٹل طریقے سے کی جارہی ہیں اور رواں سال تمام مستحقین کو ڈیجیٹل والٹس فراہم کیے جائیں گے۔
ان کے مطابق یہ ڈیجیٹل والٹس بینک اکاؤنٹ کی طرح استعمال کیے جاسکیں گے۔ مستحقین ان والٹس کے ذریعے یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے کے ساتھ ساتھ رقم کی منتقلی بھی کرسکیں گے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف تمام سرکاری ادائیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانا ہے تاکہ ادائیگیوں کے نظام میں شفافیت، آسانی اور مؤثریت کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











