ایف آئی اے میں گریڈ 16 اور 17 کی 34 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

معروف پاکستانی اداکارہ کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں گریڈ 16 اور 17 کی 34 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) BS-17 کی 12 جبکہ سپرنٹنڈنٹ BS-16 کی 22 آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔ دونوں عہدے ابتدائی طور پر عارضی بنیادوں پر ہوں گے، تاہم مستقبل میں انہیں مستقل کیے جانے کا امکان ہے۔ کامیاب امیدواروں کو پاکستان میں کسی بھی مقام پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) BS-17
اس عہدے کے لیے ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی ایل ایل بی ڈگری رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔ امیدوار کے لیے ڈگری حاصل کرنے کے بعد قانونی پریکٹس یا قانونی شعبے میں پراسیکیوشن کا کم از کم دو سال کا تجربہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
امیدواروں کی عمر 22 سے 30 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ بالائی عمر میں عمومی طور پر 5 سال کی رعایت دی جائے گی۔
12 آسامیوں میں پنجاب کی 6، سندھ رورل کی 2، سندھ اربن کی ایک، خیبر پختونخوا کی 2 اور سابق فاٹا کی ایک نشست شامل ہے۔
سپرنٹنڈنٹ BS-16
سپرنٹنڈنٹ کی 22 آسامیوں کے لیے 16 سالہ تعلیم کے ساتھ سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی ماسٹرز ڈگری رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔ 14 سالہ تعلیم کے حامل امیدوار بھی بیچلرز ڈگری کے ساتھ اکاؤنٹس یا ایڈمنسٹریشن میں دو سالہ تجربے کی صورت میں درخواست دے سکتے ہیں۔
اس عہدے کے لیے عمر کی حد 20 سے 28 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ بالائی عمر میں عمومی طور پر 5 سال کی رعایت دی جائے گی۔
کوٹے کے مطابق 2 نشستیں میرٹ، 11 پنجاب، 2 سندھ رورل، 2 سندھ اربن، 3 خیبر پختونخوا، ایک بلوچستان اور ایک سابق فاٹا کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ
ایف پی ایس سی کے مطابق امیدوار اپنی درخواستیں 31 اگست 2026 تک جمع کراسکتے ہیں۔ درخواستیں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










