جمعرات، 20-اگست،2026
جمعرات 1448/03/07هـ (20-08-2026م)

انشورنس صارفین کے تحفظ کے لیے ایس ای سی پی کا اہم اقدام، مارکیٹ کنڈکٹ رولز 2026 کا مسودہ جاری

20 اگست, 2026 11:33

کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے انشورنس صارفین کے حقوق کے تحفظ اور انشورنس کمپنیوں کے لیے مارکیٹ میں شفاف اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز 2026 کا مسودہ عوامی رائے کے لیے جاری کردیا۔

مجوزہ قواعد کا اطلاق صرف انفرادی انشورنس پالیسیوں پر ہوگا، جبکہ پالیسی کے اجرا سے لے کر کلیم کی کارروائی اور ادائیگی تک انشورنس کمپنیوں کی ذمہ داریوں کو واضح کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مسودے میں انشورنس کلیمز میں غیر ضروری تاخیر کی روک تھام کے لیے لازمی ٹائم لائنز مقرر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اس کے تحت کمپنیوں کو کلیمز کی پراسیسنگ اور ادائیگی مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا ہوگی۔

مجوزہ قواعد کے مطابق لائف انشورنس کلیم کے حوالے سے تمام مطلوبہ دستاویزات موصول ہونے کے بعد انشورنس کمپنی کو 20 دن کے اندر کلیم پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

اسی طرح موٹر انشورنس کلیم میں سروے رپورٹ موصول ہونے کے بعد کمپنی کے لیے 5 دن کے اندر فیصلہ کرنا لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کے مجوزہ مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا بنیادی مقصد انشورنس صارفین کو بروقت خدمات فراہم کرنا، کلیمز کے عمل میں شفافیت لانا اور انشورنس کمپنیوں کی ذمہ داریوں کو واضح کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔