عائزہ سے علیحدگی کی خبروں پر دانش تیمور نے بالآخر خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان سے علیحدگی کی خبروں پر وضاحت دے دی۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آرہی تھیں۔ تاہم دانش تیمور نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور عائزہ خان خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
علیحدگی کی افواہوں سے متعلق سوال پر دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ان کی اور عائزہ خان کی ازدواجی زندگی ٹھیک چل رہی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی خبروں کی فکر نہیں۔
دانش تیمور نے عائزہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پیارے بچوں کی ماں اور ان کی شریک حیات ہیں۔ کچھ لوگوں کو ان کی شاندار زندگی اچھی نہیں لگ رہی، اسی وجہ سے اس طرح کی باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ وہ ان دنوں اپنے کام میں بہت مصروف ہیں۔ وہ اپنے موجودہ پروجیکٹ پر دن رات کام کررہے ہیں۔ اسی مصروفیت کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فضول باتوں اور جھوٹی خبروں پر توجہ نہیں دیتے۔
دوسری جانب عائزہ خان بھی اس سے قبل اپنی طلاق اور علیحدگی سے متعلق افواہوں کی تردید کرچکی ہیں۔ ایک فین پیج کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










