کے پی پی ایس سی کا اہم اعلامیہ؛ 12 ربیع الاول کی عام تعطیل، 26 اگست کے انٹرویوز 25 اگست کو ہونگے

Will there be a holiday on Shab-e-Barat or not?
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے 12 ربیع الاول 1448 ہجری کے موقع پر انٹرویوز کے شیڈول میں تبدیلی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 26 اگست 2026، بروز بدھ کو 12 ربیع الاول کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔ اس کے باعث اس روز مقرر کیے گئے تمام انٹرویوز اب ایک روز قبل، 25 اگست 2026 بروز منگل کو منعقد کیے جائیں گے۔
کمیشن نے ان امیدواروں کو، جن کے انٹرویوز 26 اگست کو مقرر تھے، ہدایت کی ہے کہ وہ تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق 25 اگست کو مقررہ وقت پر متعلقہ انٹرویو مرکز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
امیدواروں کو چاہیے کہ وہ انٹرویو کی نئی تاریخ کو نوٹ کرلیں تاکہ تعطیل کے باعث کسی قسم کی غلط فہمی یا غیر حاضری سے بچا جا سکے۔ مقررہ وقت اور مرکز سے متعلق دیگر ہدایات بھی امیدوار پہلے سے چیک کر لیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










