جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

بانی پی ٹی آئی کی الشفا کے بجائے پمز منتقلی کی توقع نہیں تھی، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد لازمی تھا، بیرسٹر گوہر

21 اگست, 2026 12:51

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے الشفا کی بجائے پمز منتقل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی کی رات گئے اسپتال منتقلی کے طریقہ کار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے اور اس کی توقع نہیں تھی۔

گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج اور اسپتال منتقلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بلکل واضح تھا۔ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں کسی قسم کا ابہام یا شک موجود تھا تو اس کے لیے نظرثانی کی اپیل دائر کی جا سکتی تھی لیکن فیصلے سے انحراف مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کو پمز میں تفصیلی معائنہ کرانے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا، وہ مکمل صحت مند ہیں، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ بانِی پی ٹی آئی کو مخصوص طریقہ کار کے تحت الشفا اسپتال منتقل کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے تحت لازمی تھا۔ ہمیں توقع نہیں تھی کہ انہیں اچانک الشفا کے بجائے کسی دوسرے اسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا گروہ یا عنصر موجود ہے، جو یہ نہیں چاہتا کہ مسائل کا قانون اور آئین کے مطابق کوئی مثبت حل نکلے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف سیاسی اور قانونی راستے سے ہی ممکن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طریقہ کار کو نظرانداز کر کے اقدامات کرنے سے بداعتمادی بڑھے گی اور ملک میں سیاسی استحکام لانے کی تمام کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔