سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 49 دہشت گرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران 49 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے 12دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر میں کارروائیاں کی گئیں، بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی ریموٹس ،اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع مستونگ، مچھ ، خضدار اور پنجگور میں 37دہشتگرد ہلاک ہو گئے، مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں 10انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، آپریشنز میں ہتھیار، دھماکاخیز مواد اور ریموٹ کنٹرول آلات قبضے میں لے لیے گئے، سرحدوں کے دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











