جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

بلوچستان کو درپیش مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، وزیراعظم

21 اگست, 2026 17:57

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو درپیش مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا وہ علاقہ ہے جو بلوچ اور پشتون اقوام پرمشتمل ہے،  بلوچوں کی تاریخ دلیری، مہمان نوازی، رواداری اور عظیم روایات سےمزین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کا مقصد آپ کی اور بلوچ عوام کی بات سننا ہے، پاکستان کے معرض وجود میں آتے ہی بلوچستان کے مختلف حصوں  نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔

 شہباز شریف نے کہا کہ بلوچ عمائدین اور عوام نے دل کی آواز پرپاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بلوچستان کو درپیش مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، بلوچستان میں مزدوری کرنے والوں کو شناخت کی بنیاد پر قتل کرناجائز نہیں۔

   وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں، فتنہ الخوارج دشمن ممالک سے وسائل حاصل کررہے ہیں، افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے قربانیاں دے کر عوام کومحفوظ بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے، جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے مسائل بھی زیادہ ہیں، مسائل کی آڑ میں بندوق نکال لی جائے تو وہ محب وطن نہیں ہوسکتا، مسائل یقیناً ہوں گے لیکن ان کا حل بات چیت کے ذریعے نکالاجاسکتاہے۔

   شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب نے 11ارب روپے بلوچستان کو فراہم کیے، ریاست کی 4 اکائیاں ترقی کے عمل میں برابر کی شریک ہیں، فیلڈ مارشل کے ساتھ ملکر کراچی سے چمن این25شاہراہ تعمیر کررہے ہیں، گوادر کا ہوائی اڈہ عظیم دوست چین کی جانب سے تحفے میں ملا۔

 وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے موقع پر وفاق نے فنڈنگ میں 100فیصد اضافہ کیا، بدقسمتی سےکراچی شمن شاہراہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو شہید کردیاجاتاہے، جب چاروں صوبے مل کر چلیں گے تو ہی ملک ترقی کرے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔