محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نئی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اس کے باعث آج سے 23 اگست تک مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج شام سے بارش شروع ہوسکتی ہے۔ وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں بھی 21 سے 23 اگست تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، شانگلہ اور بونیر میں بادل برسنے کی توقع ہے۔ کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، پشاور، مردان، کرک، بنوں اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں اور گرج چمک بھی ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بھی آج شام سے 23 اگست کی صبح تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش ہوسکتی ہے۔ لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی 21 سے 23 اگست تک بارش متوقع ہے۔ استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غانچے اور نگر میں بارش کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے باعث سفر کرنے والوں کو بھی احتیاط کی ضرورت ہوگی۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج اور کل موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












