جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کانگو کے چیف آف ڈیفنس کی ملاقات؛ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

21 اگست, 2026 20:08

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمہوریہ کانگو کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی  تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

دورانِ ملاقات پاکستان اور کانگو کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی جس میں کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک افواج کے کردار کا اعتراف کیا، دفاعی خود انحصاری اور مقامی پیداوار میں پاکستان کی پیش رفت کو سراہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔