حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں فی لیٹر 1 روپے 34 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس حالیہ اضافے سے قبل ملک بھر کے پیٹرول پمپ مالکان کو فی لیٹر فروخت پر 8 روپے 64 پیسے کا مارجن مل رہا تھا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کی منظوری کے بعد، اب ڈیلرز کا نیا مارجن بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کافی عرصے سے منافع میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ ڈیلرز کی تنظيموں کا موقف تھا کہ پیٹرول پمپس کو چلانے کے اخراجات میں بیحد اضافہ ہو چکا ہے۔ بجلی کے بھاری بل، عملے کی بڑھتی ہوئی تنخواہیں اور مشینری کی دیکھ بھال کے اخراجات نے کاروبار کو مشکل بنا دیا تھا۔ پرانے مارجن پر پمپ چلانا ڈیلرز کے لیے ممکن نہیں رہا تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کے اس نئے ڈیلر مارجن کی شمولیت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ تاہم، پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں اور دیگر ٹیکسوں کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے لیے حتمی قیمتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ڈیلرز کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ عوام پر بھی اضافی بوجھ کم سے کم ڈالا جائے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











