کراچی: مرکزی چپ تعزیہ جلوس کھارادر پر اختتام پذیر

کراچی: کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے کے بعد شہر کے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلوس کا آغاز نشتر پارک سے ہوا، جہاں مجلس بھی منعقد کی گئی۔ مجلس سے علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا۔ اس کے بعد جلوس نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر اور لائٹ ہاؤس سے گزرتا ہوا کھارادر پہنچا۔
جلوس کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف کی سڑکوں پر اہلکار تعینات رہے، جبکہ مختلف راستوں کو رکاوٹیں لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
جلوس کے اختتام کے بعد بند کیے گئے راستے بتدریج ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔
جلوس کی وجہ سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے۔
ٹریفک پولیس نے جلوس کی گزرگاہوں پر ٹریفک کی نگرانی بھی جاری رکھی تاکہ شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جاسکے۔
چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر کے وقت رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوگا۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا شاہ نجف امام بارگاہ، مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔
دوسرے جلوس کے لیے بھی سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










