چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو معاونت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو معاونت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو معاونت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، سرٹیفائیڈ کمپنیوں کے ذریعے کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار کے تخمینوں کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پلان بنایا جائے، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے زرعی تحقیق کے اداروں کو مزید فعال بنایا جائے، چھوٹے کسان زرعی شعبے میں جدت کی اصلاحات سے بھرپور استفادہ کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین سے تربیت یافتہ طلبہ کے تجربے سے استفادہ کیا جائے، رواں برس تربیت کیلئے چین جانے والوں کےانتخاب میں شفافیت رکھی جائے، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کی اصلاحات کی منظوری دے دی گئی، اداروں کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










