فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد لائبہ نذر کے والد کا بیٹی کی شرپسند کارروائیوں سے اعلانِ لاتعلقی

فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی شرپسند کارروائیوں کے باعث ان کے اپنے اہلخانہ کا ان سے لاتعلقی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
فتنہ الہندوستان نامی گروہ کی شرپسندانہ کارروائیوں کی وجہ سے ان سے منسلک افراد کے خاندان شدید نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد لائبہ نذر کے اہلخانہ نے اس کے ساتھ تمام تر تعلقات ختم کرتے ہوئے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سرکاری اسلحہ چرا کر کالعدم تنظیموں کو بیچنے کا انکشاف، 3 ملزمان گرفتار
دہشت گرد لائبہ نذر کے والد نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ان کی بیٹی لائبہ نذر 8 جولائی کو گھر سے نکلی تھی اور اس کے بعد سے اس کا اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی معلومات نہیں ہیں کہ لائبہ نذر اس وقت کہاں ہے اور کن افراد کے ساتھ رہ رہی ہے۔ والد نے واضح کیا کہ اگر لائبہ نذر کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا شرپسندانہ سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو اس کے کسی بھی فعل کے ساتھ ان کے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
عوام اور سماجی حلقے اہلخانہ کی اس لاتعلقی کو عام شہریوں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف شدید بیزاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









