اتوار، 23-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

پولیس نے میر رضا کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اور بیک اپ ڈیٹا حاصل کرلیا

23 اگست, 2026 13:43

کراچی میں میر رضا کیس کی تحقیقات کے دوران تفتیشی ٹیم نے مقتول کی سم حاصل کرکے واٹس ایپ میسیجز اور دیگر اہم بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔

کراچی میں میر رضا کے کیس کی تحقیقات میں تفتیشی ٹیم نے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے میر رضا کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون سم حاصل کر لی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی درخواست پر اس سم کی ملکیت میر رضا کی والدہ کے نام پر منتقل کر دی گئی، جس کے بعد تمام تر بائیومیٹرک اور دستاویزی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نئی سم جاری کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرمایہ کاری کی ناکام کوششیں اور قرض کا دباؤ، میر رضا کی آخری 12 گھنٹوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اس سم کو حاصل کرنے کا بنیادی مقصد میر رضا کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے، جس کے بعد واٹس ایپ کا تمام پرانا بیک اپ ڈیٹا حاصل کرکے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے میر رضا کی جانب سے اپنے قریبی دوستوں کو کیے گئے واٹس ایپ میسیجز بھی حاصل کر لیے ہیں۔

سامنے آنے والے ان میسیجز میں میر رضا نے اپنے نامساعد معاشی اور سخت گھریلو حالات کا تذکرہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت کے سیکیورٹی گارڈ کا بیان بھی قلم بند کر لیا ہے، جبکہ اس سے قبل علاقے کی قریبی مسجد کے پیش امام، مؤذن اور کمیٹی ارکان کا بیان بھی لیا جا چکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔