پیر، 24-اگست،2026
پیر 1448/03/11هـ (24-08-2026م)

پاکستان رینجرز پنجاب میں 964 نوکریاں، ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے بڑا موقع

24 اگست, 2026 09:21

پاکستان رینجرز پنجاب نے سپاہی جنرل ڈیوٹی سمیت 964 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے لیے ملک بھر سے اہل نوجوان درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

پاکستان رینجرز پنجاب کے تحت سپاہی جنرل ڈیوٹی کی بی پی ایس 5 کی آسامیوں پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ منتخب ہونے والے اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے علاوہ راشن الاؤنس اور وفاقی حکومت کے قواعد کے مطابق دیگر مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔

مجموعی آسامیوں میں سے 72 نشستیں اوپن میرٹ پر مختص کی گئی ہیں، جبکہ پنجاب کے امیدواروں کے لیے 50 فیصد کوٹہ یعنی 482 نشستیں رکھی گئی ہیں۔ باقی نشستوں پر سندھ کے شہری و دیہی علاقوں، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سابق فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے امیدوار مقررہ کوٹے کے مطابق درخواست دے سکیں گے۔

بھرتی کے عمل میں اقلیتی امیدواروں کے لیے بھی 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت اہل امیدوار اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ

امیدوار پاکستان رینجرز پنجاب کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل 17 اگست سے 26 اگست تک جاری رہے گا۔ امیدواروں کو مقررہ مدت کے اندر اپنی آن لائن درخواست مکمل کرنا ہوگی۔

آن لائن رجسٹریشن کے بعد امیدواروں کو رجسٹریشن سلپ جاری کی جائے گی، جس پر متعلقہ رجسٹریشن سینٹر اور ٹیسٹ کی تاریخ درج ہوگی۔ امیدواروں کو مقررہ تاریخ پر صبح 8 بجے اپنے منتخب کردہ رجسٹریشن سینٹر پہنچنا ہوگا۔

بھرتی کے دوران امیدواروں کے طبی معائنے، جسمانی ٹیسٹ اور تحریری امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے بعد اپنی آن لائن سلپ پر درج معلومات کا بغور جائزہ لیں اور مقررہ وقت پر متعلقہ مرکز میں حاضر ہوں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔