فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سفارتی مشن پر تہران پہنچ گئے، جہاں ان کا مقصد مشرق وسطیٰ کے تنازع کا پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔
پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اہم اور اعلیٰ سطح کے دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستانی وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ یہ دورہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سیکیورٹی، سفارتی اور علاقائی امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کڑی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا اہم حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی معاشی شریانیں کاٹنے کیلئے تاریخی مالیاتی حملے کی تیاری کر رہے ہیں، امریکی وزیر خزانہ
ترجمان نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطح کے دورے کے دوران بالخصوص مشرق وسطیٰ کے جاری شدید تنازع کے پُرامن اور سیاسی حل پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران مشرق وسطیٰ کے تنازع کے ایک جامع اور پائیدار حل کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔
ترجمان نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، سیکیورٹی اور استحکام کے قیام کے لیے اپنی تمام تر سفارتی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں تمام اہم علاقائی فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












