منگل، 25-اگست،2026
منگل 1448/03/12هـ (25-08-2026م)

ایران کے صدر کے ساتھ انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی

25 اگست, 2026 12:45

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر کی ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس سے خطے میں امن قائم ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسے انتہائی مثبت قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے میرے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ

انہوں نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی بیٹھک میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع اور مستقبل کی حکمت عملی پر باریک بینی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سابقہ ایم او یو کی بحالی کے لیے درکار ضروری اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا نقطہ نظر اور علاقائی صورتحال سے متعلق اپنے خدشات سے پاکستان کو آگاہ کیا۔

فیلڈ مارشل اور ایرانی صدر کی یہ گفتگو ایک مثبت نوٹ پر ختم ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اہم پیش رفت کے نتیجے میں خطے میں مزید معاشی ترقی اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔