عدالتی فیصلے کی توہین حکومت نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اپنے رہنماؤں نے کی ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروایا گیا، تحریک انصاف صحت کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سینیٹ میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی توہین حکومت نے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے رہنماؤں نے کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صحت کے حساس معاملے پر پہلے کبھی سیاست ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ ہونے دی جائے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتوں نے آئین اور قانون کے تابع رہ کر ہی فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 18 اگست کے عدالتی فیصلے پر جہاں حکومت کو عدالت نہ بننے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، وہاں وہ بیرسٹر علی ظفر کو بھی یہی کہیں گے کہ وہ خود بھی عدالت نہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سڑک کی تعمیر پر مامور 4 محنت کش مزدور کالعدم بی ایل اے کی فائرنگ سے شہید
انہوں نے ایوان کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا، جہاں پروفیشنل ڈاکٹروں پر مشتمل پینل نے ان کا مکمل طبی معائنہ اور چیک اپ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 100 فیصد عملدرآمد کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ تھا۔
رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے پریس کانفرنس کر کے سپریم کورٹ کے حکم کا خود مذاق اڑایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کے اعداد و شمار خود بتائے گئے، جبکہ ایک صحت مند انسان کا اس سے بہتر بلڈ پریشر نہیں ہو سکتا۔ ان اعداد و شمار سے خود ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکٹروں کے پینل نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیل سے معائنہ کیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











