ایران کا اقوام متحدہ سے امریکی پابندیوں کے انسانی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

ایران نے اقوام متحدہ سے امریکی پابندیوں کے نتیجے میں عام شہریوں پر پڑنے والے انسانی اثرات اور حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایران نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے انسانی نتائج اور عام شہریوں پر ان کے اثرات کی فوری تحقیقات کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، سلامتی کونسل کے صدر اور رکن ممالک کو ایک باضابطہ خط بھیجا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ جنگ میں کچھ حاصل کر سکا نہ معاشی دباؤ سے حاصل ہوگا، ایرانی صدر
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ واشنگٹن کی ان کارروائیوں سے ایرانی عوام کے حقوق اور انسانی زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات پر رپورٹ تیار کرے۔
عباس عراقچی نے امریکی اقدامات کو معاشی دہشت گردی قرار دیا اور اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ وہ غذا، ادویات، صحت عامہ، توانائی، ٹرانسپورٹ اور انسانی امداد تک عام شہریوں کی رسائی پر امریکی پابندیوں کے اثرات کا جائزہ لے۔
انہوں نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے واشنگٹن کے یکطرفہ اور جبری اقدامات کی مذمت کرنے کی بھی اپیل کی۔
ایران نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ان امریکی پابندیوں کو تسلیم کرنے یا ان پر عمل کرنے سے انکار کر دیں، جن کا مقصد دوسرے ممالک کو تہران کے ساتھ قانونی تجارتی تعلقات ختم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











