ملک بھر میں 21 لاکھ سے زائد اسمارٹ میٹرز نصب

Smart meters made mandatory? Big news for electricity consumers has arrived
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اب تک 21 لاکھ 25 ہزار 296 اسمارٹ میٹرز نصب کیے جاچکے ہیں۔
وزارت توانائی نے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے متعلق تحریری جواب سینیٹ میں جمع کرایا، جس میں مختلف ڈسکوز میں نصب کیے گئے میٹرز کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اسمارٹ میٹرز لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں نصب کیے گئے ہیں، جہاں ان کی تعداد 11 لاکھ 53 ہزار 556 ہے۔
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں 3 لاکھ 48 ہزار 135، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں 2 لاکھ 29 ہزار 719 جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں 1 لاکھ 19 ہزار 372 اسمارٹ میٹرز نصب کیے جاچکے ہیں۔
وزارت کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) میں 1 لاکھ 11 ہزار 948، پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو) میں 60 ہزار 685 جبکہ کے الیکٹرک میں 50 ہزار 599 اسمارٹ میٹرز نصب کیے گئے ہیں۔
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں 19 ہزار 620، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) میں 13 ہزار 432، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں 9 ہزار 194 جبکہ ہزارہ الیکٹرک پاور کمپنی (ہزیکو) میں 7 ہزار 659 اسمارٹ میٹرز نصب ہوئے ہیں۔
اسی طرح ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) میں اب تک 1 ہزار 377 اسمارٹ میٹرز نصب کیے جاچکے ہیں۔
وزارت توانائی کے مطابق اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی کے استعمال کی بہتر نگرانی، میٹر ریڈنگ کے نظام میں بہتری اور بجلی کی تقسیم کے عمل کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









