جمعرات، 27-اگست،2026
جمعرات 1448/03/14هـ (27-08-2026م)

سیکورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائی، 11 دہشت گرد جہنم واصل

27 اگست, 2026 12:50

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام کے تحت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اور بنوں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں کی گئی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے کل 11 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد لائبہ نذر کے والد کا بیٹی کی شرپسند کارروائیوں سے اعلانِ لاتعلقی

سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے بارودی مواد سے لیس دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک اور کارروائی کی۔ اس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا اور انہیں چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔

تیسری کارروائی بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ساسول میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں کواڈ کاپٹر کی مدد سے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیوں کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔