کور کمانڈر پشاور کا ضلع دیر اور جی او سی کا لکی مروت کا دورہ، مقامی آبادی کی جانب سے شاندار استقبال

دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس سیسہ پلائی دیوار بن گئی، جبکہ مقامی آبادی نے بھی سیکیورٹی فورسز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی اور خیبرپختونخوا پولیس شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں اور عوام کی جانب سے فورسز کے اس جذبے کی بھرپور ستائش کی جا رہی ہے۔
اسی سلسلے میں کور کمانڈر پشاور نے حال ہی میں ضلع دیر کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں سے خصوصی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
اس ملاقات میں آئی جی خیبرپختونخوا سمیت پولیس کے دیگر اعلٰی افسران اور سول حکام بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی بے مثال قربانیوں اور ان کے اہم کردار کو بھرپور الفاظ میں سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لکی مروت بازار کا دورہ کیا، جہاں مقامی تاجروں اور شہریوں کی جانب سے ان کا پرجوش اور شاندار استقبال کیا گیا۔
دورے کے دوران پاک فوج کی جانب سے علاقے کے مستحق خاندانوں میں راشن کی تھیلیاں اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
لکی مروت کے دورے کے موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور ان سے بات چیت کی۔ لکی مروت کے عوام اور مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاک فوج پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










