سی ڈی اے کا دیہی اسلام آباد کیلئے جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان، 65 یونین کونسلز میں گھر گھر کچرا اٹھانے کا نظام متعارف ہوگا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت کے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں صفائی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے جامع اور جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈسپوزل پلان کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں زون IV اور V کی 65 یونین کونسلز کو منظم صفائی کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، جہاں گھر گھر سے کچرا جمع کرنے سے لے کر اس کی منتقلی اور حتمی تلفی تک مربوط نظام قائم کیا جائے گا۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین سہیل اشرف کی ہدایت پر تیار کیے گئے منصوبے کا مقصد اسلام آباد کے ان دیہی علاقوں کو جدید میونسپل سہولیات فراہم کرنا ہے جہاں طویل عرصے سے باقاعدہ سالڈ ویسٹ کلیکشن اور ڈسپوزل کا جامع نظام موجود نہیں تھا۔
روزانہ 342 ٹن فضلہ، 1,610 اہلکار اور 103 مشینری یونٹس
زون IV اور V کے لیے تیار کیے گئے Integrated Operations & Resource Planning System کے تحت روزانہ تقریباً 342 ٹن ٹھوس فضلے کو جمع اور ٹھکانے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے تقریباً 1,610 اہلکاروں اور 103 مشینری یونٹس کو آپریشن کا حصہ بنایا جائے گا۔
منصوبے کے تحت بنی گالہ، غوری ٹاؤن اور دیگر ملحقہ دیہی و نیم شہری علاقوں میں مرحلہ وار باقاعدہ سالڈ ویسٹ کلیکشن سروس شروع کی جائے گی۔
سی ڈی اے کے مطابق دیہی علاقوں کی منتشر آبادی، طویل کلیکشن روٹس، تنگ سڑکوں اور مختلف جغرافیائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر علاقے کے لیے الگ ضروریات کے مطابق مشینری اور افرادی قوت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے منی ٹپرز، ہینڈ کارٹس، کنٹینرز اور دیگر موزوں کلیکشن آلات استعمال کیے جائیں گے۔
65 یونین کونسلز کیلئے الگ ٹیمیں اور کلیکشن روٹس
منصوبے کی اہم خصوصیت اسلام آباد کی 65 دیہی یونین کونسلز کو پہلی مرتبہ ایک مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نیٹ ورک میں شامل کرنا ہے۔
ہر یونین کونسل اور کلیکشن بیٹ کے لیے مخصوص ٹیمیں، گاڑیاں اور روٹس مقرر کیے جائیں گے، جبکہ مقامی آبادی، پیدا ہونے والے فضلے کی مقدار، سڑکوں کے نیٹ ورک اور جغرافیائی پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل مختص کیے جائیں گے۔
گھر گھر سے کچرا اٹھانے سے حتمی تلفی تک مکمل نظام
نئے منصوبے کے تحت گھر گھر سے کچرا جمع کرنے سے لے کر ماحولیاتی اصولوں کے مطابق حتمی تلفی تک مکمل ویسٹ مینجمنٹ چین تشکیل دی جائے گی۔
گھریلو، تجارتی اور ادارہ جاتی فضلہ مخصوص روٹس کے ذریعے جمع کرکے ٹرانسفر اسٹیشنز تک پہنچایا جائے گا، جہاں کمپیکشن کے بعد اسے بلک ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے مقررہ مقام پر منتقل کرکے سائنسی اور ماحولیاتی اصولوں کے مطابق ٹھکانے لگایا جائے گا۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس نظام سے غیر منظم مقامات پر کچرا پھینکنے کے رجحان میں کمی، ٹرانسپورٹیشن کے بہتر استعمال اور مجموعی صفائی کے معیار میں بہتری آئے گی۔
ترک کمپنی کا تعاون، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی
یہ منصوبہ ایک معروف ترک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے بین الاقوامی آپریشنل تجربے، جدید مشینری اور ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم کو اسلام آباد کے مقامی حالات کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔
پورے آپریشن کی نگرانی کے لیے Central Command & Control Centre قائم کیا جائے گا، جبکہ گاڑیوں اور کلیکشن روٹس کی نگرانی GPS اور Vehicle Tracking & Monitoring System (VTMS) کے ذریعے ہوگی۔
ڈیجیٹل حاضری اور فیلڈ ڈپلائمنٹ سسٹم کے ذریعے افرادی قوت کی موجودگی اور کارکردگی بھی مانیٹر کی جائے گی۔ ہر یونین کونسل کی سطح پر روزانہ ڈیجیٹل رپورٹنگ کے ذریعے مس ہونے والی کلیکشن، شہری شکایات، گاڑیوں کی خرابی اور افرادی قوت کی کمی جیسے مسائل کی فوری نشاندہی کی جاسکے گی۔
ناقص کارکردگی پر کٹوتیاں، KPIs مقرر ہوں گے
سی ڈی اے نے صفائی کے نئے نظام کو نتائج سے منسلک کرنے کے لیے Key Performance Indicators (KPIs) متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ کلیکشن، سڑکوں اور علاقوں کی صفائی، مکینیکل آپریشنز، ٹرانسفر اسٹیشنز اور بلک ویسٹ سے متعلق خدمات کے لیے واضح کارکردگی کے اہداف مقرر کیے جائیں گے۔ مقررہ معیار پورا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ پرفارمنس میکانزم کے تحت کٹوتیوں کی گنجائش بھی رکھی
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










