امریکی ناکہ بندی کے باوجود تیل کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے، ایران

ایرانی وزیر تیل کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی کوششوں کے باوجود عالمی خریداروں کو ایرانی خام تیل کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے۔
ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی غیر قانونی معاشی جنگ کے باوجود عالمی خریداروں کو ایرانی خام تیل کی فروخت اور ترسیل کا عمل بغیر کسی وقفے کے کامیابی سے جاری ہے۔ ایرانی سمندری حدود سے باہر اور دور دراز سمندروں میں بھی خریداروں کو تیل پہنچایا جا رہا ہے۔
ایران کے وزیر تیل نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایران اپنے صارفین تک تیل کی ایک بڑی مقدار کامیابی سے منتقل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں کے باوجود چین روزانہ 12 لاکھ بیرل ایران کا تیل خرید رہا ہے، امریکی رپورٹ
انہوں نے کہا کہ وہ سیکورٹی دلائل کی وجہ سے تمام تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتے کیونکہ دشمن اس معلومات کا غلط فائدہ اٹھا سکتا ہے، تاہم وزارت تیل تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکہ کی جانب سے ایران کو عالمی معیشت سے الگ کرنے کے لیے آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ شروع کیا گیا تھا۔ تاہم واشنگٹن نے اس سلسلے میں چین کو براہ راست نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے، کیونکہ امریکا کو ڈر ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












