جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

تاریخی کینیڈی سینٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے نہ کیا تو مسمار کر دیں گے، امریکی وزیر تجارت کی دھمکی

28 اگست, 2026 11:10

امریکی سیکریٹری تجارت نے کینیڈی سینٹر کی عمارت کو گرانے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کی دیکھ بھال ڈونلڈ ٹرمپ کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی وزیر تجارت لوٹنک نے امریکہ کی تاریخی اور ثقافتی یادگار کینیڈی سینٹر کو مسمار کرنے کی دھمکی دے کر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

وزیر تجارت نے شرط عائد کی ہے کہ اگر اس تاریخی عمارت کی 257 ملین ڈالر کی لاگت سے ہونے والی مرمت اور تعمیرِ نو کا کام ذاتی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے نہ کیا گیا اور ان کا نام عمارت پر نہ لکھا گیا، تو اس یادگار کو گرایا جا سکتا ہے۔

لوٹنک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اس پروجیکٹ کے کنسٹرکشن مینیجر بنتے ہیں تو یہ کام 257 ملین ڈالر میں مکمل ہوگا، ورنہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بغیر یہ منصوبہ نہ صرف وقت سے پیچھے رہ جائے گا، بلکہ اس کا بجٹ بھی حد سے تجاوز کر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ آپے سے باہر

وزیر تجارت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے معتبر شخص قرار دیا اور خبردار کیا کہ 1964 میں تعمیر ہونے والی ایسی عمارت جس کی مرمت نہ ہو، وہ بالآخر مسمار ہی کر دی جاتی ہے۔

اس دھمکی کے بعد امریکہ میں شدید تنقید کی جا رہی ہے، کیونکہ ایران کی جنگ پر اب تک 37 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے، جو کہ اس ثقافتی مرکز کی مرمت کے بجٹ سے 146 گنا زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل کو سالانہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی امریکی امداد دی جاتی ہے، جو اس بجٹ سے 15 گنا زیادہ ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے پاس بموں اور جنگوں کے لیے تو اربوں ڈالر موجود ہیں لیکن ایک تاریخی ثقافتی مرکز کے لیے 257 ملین ڈالر پر اسے مسمار کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔