امریکی اجازت کے بغیر کوئی ایرانی جہاز بندرگاہ سے نہیں نکل سکتا، سینٹکام

امریکی سینٹکام کا دعویٰ ہے کہ بحری ناکہ بندی کے بعد سے کوئی ایرانی جہاز ان کی اجازت کے بغیر بندرگاہوں سے باہر نہیں نکل سکا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی سرگرمیوں پر اہم بریفنگ دی۔
امریکی فوج کے مطابق بحری ناکہ بندی کی تجدید کے بعد سے اب تک کوئی بھی ایرانی جہاز امریکی اجازت کے بغیر کسی ایرانی بندرگاہ میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی وہاں سے باہر نکل سکا ہے۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے ذریعے 1500 کے قریب تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے، ایران
ان کا کہنا تھا کہ ان تجارتی جہازوں کے ذریعے عالمی انرجی مارکیٹس کے لیے تقریباً 75 کروڑ بیرل خام تیل منتقل کیا گیا ہے تاکہ توانائی کی عالمی سپلائی بحال رہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی بحفاظت آمدورفت کے لیے راستوں کی تقسیم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی افواج نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی سمندری بارودی سرنگوں کو بھی کامیابی کے ساتھ صاف کر دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












