ایران کیخلاف تمام آپشنز کھلے ہیں، اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، وائٹ ہاؤس کا دعویٰ

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاشی و ملٹری خاتمے کے لیے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام تر آپشنز کو کھلا رکھا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کی ملٹری کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن ایجک فیوری شروع کیا تھا اور اب اس کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے جنگ بندی بنیادی شرط ہے، محسن رضائی
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات یا گفتگو نہیں ہو رہی ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک صدر ٹرمپ یہ محسوس نہ کریں کہ ایرانی حکام سنجیدہ انداز میں مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں اور فی الحال ایسا کوئی اشارہ نظر نہیں آیا۔
امریکا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ دباؤ کی اس حکمت عملی کو اس وقت تک برقرار رکھے گی، جب تک ایران اپنے رویے میں تبدیلی لا کر امریکی شرائط کو تسلیم کرنے پر مجبور نہیں ہو جاتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












