مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ سندھ ہائیکورٹ کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کو مقدمے کی کارروائی قانون کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مبینہ تاخیری حربوں کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جس دوران ٹرائل کورٹ کی جانب سے مقدمے میں ہونے والی تاخیر سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیس کی کارروائی میں تاخیر کی ایک وجہ ملزم ارمغان اور ان کے وکیل خرم عباس کو قرار دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان مختلف وجوہات اور مبینہ تاخیری حربوں کے ذریعے مقدمے کی کارروائی آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل میں تاخیر سے متعلق پیش کی گئی وجوہات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کو ہدایت کی کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت قانون کے مطابق جلد مکمل کی جائے۔
عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








