جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

بابا بلھے شاہ کے عرس پر قصور میں 29 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

28 اگست, 2026 11:29

قصور میں برصغیر کے معروف صوفی شاعر اور بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حضرت بابا بلھے شاہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات قصور میں جاری ہیں، جن میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہفتہ 29 اگست کو قصور میں مقامی تعطیل ہوگی۔ اس تعطیل کا اطلاق ڈپٹی کمشنر کے ماتحت کام کرنے والے ضلعی دفاتر اور متعلقہ سرکاری اداروں پر ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے عرس کے دوران زائرین کی آمدورفت اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ تقریبات پرامن ماحول میں جاری رہیں۔

حضرت بابا بلھے شاہ برصغیر کے معروف صوفی شعرا میں شمار ہوتے ہیں اور ان کا کلام محبت، رواداری، انسان دوستی اور روحانی پیغام کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔