ہفتہ، 29-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/16هـ (29-08-2026م)

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری، پنک سالٹ میں سرمایہ کاری اور برآمدی مواقع وسیع

29 اگست, 2026 11:07

پاکستان اپنے وسیع پنک سالٹ کے ذخائر کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی منڈی میں برآمدی صلاحیت بڑھانے اور معدنی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

وڑچھہ، کالا باغ اور قائد آباد کے علاقوں میں موجود پنک سالٹ کے وسیع ذخائر پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں ایک اہم مقام فراہم کرتے ہیں۔ ان ذخائر کے باعث پاکستان دنیا بھر کے ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور درآمد کنندگان کی طلب پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ملک میں پنک سالٹ کی صرف کان کنی ہی نہیں بلکہ اس کی پروسیسنگ، گریڈنگ، معیار برقرار رکھنے اور جدید پیکیجنگ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس عمل سے پاکستانی پنک سالٹ کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

پنک سالٹ کی عالمی طلب میں اضافے اور پاکستان میں پیداواری صلاحیت بڑھنے کے باعث اس شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معدنی وسائل کو زیادہ منافع بخش برآمدی مصنوعات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) سرمایہ کاروں کو سہولت، رہنمائی اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری فراہم کر رہی ہے تاکہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔

حکام کے مطابق معدنی وسائل کو جدید پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے عالمی منڈی تک پہنچانا پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور معیشت کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔