ہفتہ، 29-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/16هـ (29-08-2026م)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اہم اجلاس

29 اگست, 2026 11:15

سینیٹر روبینہ خالد، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم امور اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آپریشنل نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ایک مربوط مانیٹرنگ سسٹم کے قیام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (NSER) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتہائی اہم ڈیٹا بیس ہے۔ مستحق افراد کی مؤثر شناخت کے لیے ضروری ہے کہ NSER کا ڈیٹا درست، محفوظ، تازہ ترین اور مقررہ معیار کے مطابق ہو۔

انہوں نے کہا کہ معیاری اور قابلِ اعتماد ڈیٹا مستحق خاندانوں تک سماجی تحفظ کے اقدامات مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ناگزیر ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ BISP کی خواتین مستحقین اور ان کے خاندانوں کے لیے نئی ہنر مندی کے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا سماجی تحفظ کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔