اتوار، 30-اگست،2026
اتوار 1448/03/17هـ (30-08-2026م)

اسلام آباد معاہدے کا اصل فاتح ایران ہے، صدر مسعود پزشکیان

30 اگست, 2026 10:10

ایران کے صدر نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی و عالمی ماہرین کے مطابق ایران اس معاہدے کا فاتح بن کر ابھرا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت ایک بڑی اور تاریخی سفارتی پیشرفت ہے، جس میں ایران نے اپنے تمام بنیادی مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ عالمی اور ملکی ماہرین کی اکثریت کا ماننا ہے کہ اس تزویراتی معاہدے میں ایران حقیقی فاتح کے طور پر سامنے آیا ہے۔

صدر پزشکیان نے بتایا کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے 13 میں سے 12 اراکین نے اس سمجھوتے کی مکمل حمایت کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی سطح پر مکمل اتفاق رائے اور ماہرانہ مشاورت سے لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی 9 شقیں براہ راست امریکہ کے ان وعدوں پر مشتمل ہیں، جن میں پابندیوں کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی واگزاری اور ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بحالی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے ایران پہلا قدم نہیں اٹھائے گا، امریکہ پہلے وعدے پورے کرے، کاظم غریب آبادی

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ایران میں 300 ارب ڈالر تک کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی تھی اور آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کو نارمل بنانے کا فریم ورک بھی تیار کیا گیا تھا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اس روڈ میپ کو ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جنہوں نے اس کی منظوری دی تھی۔ عمان نے ابتدائی تحفظات کے بعد اس ہم آہنگ فریم ورک پر اتفاق کر لیا تھا، تاہم عمل درآمد کے لیے امریکہ سے پائیدار ضمانتیں مانگی گئی ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک بالخصوص اسلامی ممالک جیسے پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، ترکیہ، یو اے ای، قطر، عمان، مصر، آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ علاقائی سلامتی کے لیے تمام مسلم ممالک کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ اسرائیلی رجیم کو کسی بھی اسلامی ملک پر حملے کی جرات نہ ہو سکے۔ تاہم، اگر دوسرا فریق اپنے وعدوں سے مکرتا ہے تو ایران بھی کسی پابندی کا پابند نہیں رہے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔