ٹرمپ کا امریکی توانائی بحران کا حل اور وینزویلا کے 55 فیصد تیل پر کنٹرول

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے امریکہ اور وینزویلا کی آئل کمپنی کے درمیان 100 سالہ لیز پر 55 فیصد شراکت داری کا تاریخی معاہدہ کیا ہے۔
امریکہ کو اپنی توانائی کی ضروریات اور ریفائنریوں کو چلانے کے لیے وینزویلا کے بھاری تیل کی اشد ضرورت ہے، جو شاید 1970 کے دہائی کے بعد سے اب سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
جنوری میں امریکی فوج کے ایک آپریشن کے ذریعے نکولس مادورو کی گرفتاری اور ان کی جگہ ڈیلسی روڈریگز کی حکومت قائم ہونے کے بعد امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا میں سرمایہ کاری پر راضی کرنا ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا تھا۔ تاہم، جمعہ کو سامنے آنے والے ایک دھماکے دار اعلان نے اس صورتحال کا ایک غیر معمولی حل پیش کر دیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن نے وینزویلا کی ایک نجی انرجی کمپنی کے ساتھ مل کر 55 فیصد حصص کا اکثریتی مالکانہ حق حاصل کر لیا ہے۔
100 سالہ آئل فیلڈ لیز کے تحت قائم ہونے والی یہ نئی جوائنٹ وینچر کمپنی دنیا کے کل معلوم ذخائر کے لحاظ سے سعودی آرامکو کے بعد دنیا کی دوسری بڑی آئل کمپنی بن جائے گی۔
وینزویلا کے پاس 303 ارب بیرل کے ثابت شدہ تیل کے ذخائر ہیں، اور اس نئی کمپنی کے پاس ان میں سے 65 ارب بیرل کا کنٹرول ہوگا، جس سے امریکی کنٹرول میں موجود تیل کے ذخائر دگنے سے بھی زیادہ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان
اگرچہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ خام تیل پیدا کرتا ہے اور اپنے ہلکے تیل کو برآمد کرتا ہے، لیکن امریکی ریفائنریز کی ساخت 1970 کے دہائی کی ہے، جو وینزویلا کے بھاری تیل کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
اس تیل سے ڈیزل، جیٹ فیول اور اسفالٹ آسانی سے بنتا ہے۔ خاص طور پر ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی 20 فیصد فراہمی متاثر ہونے اور امریکی اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو کی سطح 1982 کے بعد سے کم ترین سطح پر آنے کی وجہ سے یہ معاہدہ امریکہ کے لیے لائف لائن ثابت ہوگا۔
وینزویلا کا تیل کا شعبہ دہائیوں کی بدانتظامی، جرم، کرپشن اور حالیہ شدید زلزلے کی وجہ سے تباہ حال تھا، جس کی وجہ سے شیورون کے علاوہ کوئی امریکی کمپنی وہاں خطرہ مول لینے کو تیار نہیں تھی۔
لیکن امریکی حکومت کی براہ راست 55 فیصد ملکیت نے اب امریکی آئل کمپنیوں کو ایک قانونی اور محفوظ فریم ورک فراہم کر دیا ہے۔
اگرچہ پروڈکشن کو ماضی کی طرح 35 لاکھ بیرل روزانہ تک پہنچانے میں اربوں ڈالر اور کئی سال لگیں گے، لیکن یہ معاہدہ وینزویلا کو بحران سے نکالنے اور امریکہ کو توانائی تحفظ فراہم کرنے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔
Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










