امریکہ جنگ میں 130 ارب ڈالر سے زائد گنوا چکا ہے، باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کو بڑا جھوٹا قرار دے دیا

ایرانی اسپیکر نے امریکی وزیر خزانہ کو بڑا جھوٹا قرار دیتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں تیل اور اخراجات پر امریکی دعوؤں کو طنز کا نشانہ بنایا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سینئر مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے لاکھوں بیرل تیل کامیابی سے گزرنے کے دعوے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں بڑا جھوٹا قرار دیا ہے۔
قالیباف نے نوبل انعام یافتہ معروف ماہر اقتصادیات پال کرگمین کا ایک مضمون سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس کا عنوان تھا ’’اسکاٹ بیسنٹ مارکیٹ کو دھوکہ دینے میں ناکام ہو گئے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے ایران پہلا قدم نہیں اٹھائے گا، امریکہ پہلے وعدے پورے کرے، کاظم غریب آبادی
اس مضمون میں امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے عالمی مالیاتی مارکیٹس کے غلط انتظام اور پالیسیوں کی ساکھ کے فقدان پر سخت تنقید کی گئی ہے۔
قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کے 130 ملین بیرل کے اعداد و شمار کے جواب میں 130 اعداد و شمار پیش کیں۔ ایرانی اسپیکر نے سوشل میڈیا پر لکھتے ہوئے امریکی حکام کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے عملے سے کہیں کہ موڈیز کی وہ رپورٹ نکالیں، جس میں جنگ کے اخراجات 130 ارب ڈالر سے زائد بتائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ قالیباف نے امریکی وزارت خزانہ کو یہ یاد دہانی بھی کرائی کہ ان کے کہنے پر تیل کی آئندہ فروخت کے سودوں میں شارٹ سیلنگ کرتے ہوئے جین اسٹریٹ نے صرف ایک ہی بار میں 130 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھایا ہے۔
قالیباف نے امریکی قومی قرضوں کی مارکیٹ کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور اب امریکی بانڈز پر منافع کی شرح تباہی کی طرف جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









