دادو کے قریب پرانی دشمنی پر دو فریقین میں خونریز تصادم، فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

دادو میں پرانی دشمنی پر دو فریقین کے درمیان خونریز تصادم میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
دادو کے قریب گاؤں دانو چانڈیو اور شیخ گلاب میں پرانی دشمنی پر چانڈیو برادری کے 2 فریقین کے درمیان اچانک شدید اور خونریز تصادم شروع ہو گیا۔
دونوں فریقوں کی جانب سے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کے اس ہولناک تبادلے میں اکبر چانڈیو گروپ کے 6 افراد اور شیخ گلاب چانڈیو گروپ کے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر علاقے کی جانب روانہ ہوئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اس خوفناک اور خونریز واقعے کے بعد سے پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس اور دشت کا ماحول پھیل گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقے میں انتہائی کشیدگی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 83 نئے کیسز رپورٹ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں کرنے اور مزید خونریزی کو روکنے کے لیے موقع پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔
پولیس انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مزید پولیس نفری بھی روانہ کی جا رہی ہے تاکہ علاقے کو گھیراؤ میں لے کر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









