دکی میں ندی کے قریب بم دھماکہ، 3 بھائی جاں بحق

دکی میں ندی سے گاڑی گزرنے کے دوران بم دھماکے سے 3 بھائی جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ندی سے گاڑی گزرنے کے دوران سڑک کنارے نصب شدہ آئی ای ڈی بم کا دھماکا ہو گیا۔
اس سنسنی خیز اور تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش
ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد اپس میں سگے بھائی تھے اور وہ اپنی گاڑی میں زمینداری کے کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ ندی میں سے گزرتے ہوئے ان کی گاڑی بم کی زد میں ا گئی۔
ایس پی نے بتایاکہ جاں بحق افراد کی شناخت رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ ولد سلطان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد کے نام سے کی گئی ہے۔
واقعے کے فوری بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو طبی امداد کے لیے قریب ترین اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیراؤ میں لے کر سرچ آپریشن کا اغاز کر دیا اور بم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









